AIOU

تحقیق میں نمونہ بندی اور انٹرویوکی افادیت پر جامع نوٹ لکھیں

نمونہ بندی کیا ہے؟

عام طور پر لوگ اپنی مختصر سے تجربہ کی بنا پر اردگرد کے لوگوں اور حالات سے متعلق کی اہم نتیجہ پہنچ جاتے ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں وہ چند لوگوں کا نمونے کے طور پر تجزیہ کرتے ہیں اور اس کا اطلاق تمام لوگوں پر کر دیتے ہیں ۔ اسی طرح سے کسی بھی چیز کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنے کیلئے وہ اس کا تھوڑا سا حصہ بطور نمونہ پر کھتے ہیں اور اس چیز کے عمل خواص جان لیتے ہیں مثلا گندم کے ایک ڈھیر کو جانچنے کیلئے عام طور پر وہ گندم کے دانوں کی ایک مٹھی سے پرکھ کر گندم کا اندازہ کر لیتے ہیں کہ اس میں کوئی ملاوٹ تو نہیں یا اس میں جڑی بوٹیوں کے کتنے فیصد بیج شامل ہیں ۔ کھانا پکاتے وقت باورچی دیگ میں سے ایک چمچ نکال کر دیگ کے پکنے کا اندازہ کر لیتا ہے۔ ان تمام مثالوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ عام طور پر کسی چیز کے جائزے کیلئے اس کا تھوڑا سا حصہ استعمال کرتے ہیں ۔ اس حصے کو نمونہ کہتے ہیں اور اس حصے کو حاصل کرنے کے طریق کار کو نمونہ بندی کا نام دیا جاتا ہے۔

 نمونہ بندی کی  تعریف

کولنگز کے مطابق نمونہ چند ارکان کا وہ گروہ ہے جو کہ تمام جمعیت یا کائنات کی نمائندگی کرتا ہے۔ جمعیت یا کائنات سے مراد وہ تمام افراد واقعات یا اشیاء ہیں جن میں سے نمونہ اخذ کیا جاتاہے اور کسی بھی کا ئنات با جمعیت سے چند ارکان کا نمونہ اخذ کرنے کا طریقہ نمونہ بندی کہلاتا ہے۔ علم عمرانیات میں جس جمعیت سے نمونہ اخذ کیا جاتا ہے عام طور پر اسے کائنات کہتے ہیں۔

نمونہ بندی کی ضرورت و افادیت

نمونہ بندی کی ضرورت مندرجہ ذیل وجوہات کی بناپر پیش آتی ہے

کائنات کی وسعت

 عام طور پر ہماری معاشرتی تحقیق کی کائنات اتنی وسیع ہوتی ہے کہ اس پر آسانی سے کنٹرول  نہیں کیا جاسکتا اور اگر کائنات مکمل ضبط حاصل نہ ہوتو تحقیق کے نتائج اعتمادیت کے حامل  نہیں  ہوتے لہذا اس مشکل پر قابو پانے کیلئے نمونہ بندی کی ضرورت پیش آتی ہے۔

تربیت یافتہ عملے کی کمی

پوری کائنات کا مطالعہ کرنے کیلئے بہت زیادہ تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتا۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے نمونہ بندی کا سہارا لیا جاتا ہے۔

 وسائل کی کی

 عام طور پرتحقیق کرنے والوں کے پاس وسائل نہیں ہوتے کہ وہ پوری کائنات کا مطالعہ کر سکیں۔ اس لئے معاشرتی تحقیق میں نمونہ بندی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

 وقت کی کی

پوری کائنات کے مطالعے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ وقت عام طور پر سالوں پرمحیط ہوتا ہے وقت کی کمی کے پیش نظر معاشرتی تحقیق میں نمونہ بندی کی جاتی ہے۔

 مالی وسائل کا صحیح استعمال

 اگر پوری کائنات کا مطالعہ کرنا مقصود ہو تو وقت اور دوسرے وسائل کے ساتھ ساتھ بہت سے مالی وسائل کو بھی بروئے کار لا نا پڑ تا ہے لہذا کم خرچ اور بالانشیں کے اصول پرعمل پیرا ہونے کیلئے نمونہ بندی ایک اہم ذریعہ ہے۔ مندرجہ بالا وجوہات کے پیش نظر جس کائنات کا مطالعہ مقصود ہو اس کے چند افراد کو بطور نمونہ منتخب کرلیا جاتا ہے جیسا کہ نمونہ کی تعریف سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ پوری کائنات کی نمائندگی کرتا ہے۔ لہذا اس سے حاصل شدہ معلومات تمام کائنات کے بارے میں یہ صحیح اطلاع فراہم کرتی ہیں۔

نمونہ بندی کی شرائط

نمونہ بندی کرتے وقت جن اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ درج ذیل ہیں

 نمونہ کائنات کی صحیح نمائندگی کرتا ہو۔

نمونے کا سائز اتنا ہو کہ اس سے تصحیح کی جا سکے یعنی نمونہ نہ بہت چھوٹا ہو اور نہ بہت بڑا بلکہ نمونے کا سائز اتنا ہو کہ اسے نمونہ شمار کیا جا سکے۔

 نمونہ بندی کی اقسام

عمرانیات میں عام طور پردواقسام کی نمونہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

سادہ اتفاقی نمونہ بندی

طبقہ وار نمونہ بندی

انٹرویو

انٹر یوکیاہے؟

براہ راست معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے بالمشافہ یا آمنے سامنے کی ملاقات کو انٹرویو کہا جاتا ہے۔ انٹرویو میں ایک شخص یعنی انٹرویو کرنے والا ایک دوسرے شخص یعنی  انٹرویو دہندہ سے اپنے تحقیقی مسئلے سے تعلق تیار کئے گئے سوالات کا جواب حاصل کرتا ہے۔ انٹرویو میں مشاہدے کے ساتھ ساتھ چند ایک سوالات بھی کئے جاتے ہیں۔

 تحقیق میں انٹرویو کی افادیت

انٹرویو کے چند خصوصی فوائد درج ذیل ہیں

انٹرویو کے ذریعے ہر قسم کے جواب دہندہ سے مطلوبہ مواد حاصل ہو جاتا ہے یعنی ان پڑھ ،پڑھا لکھا، دوکاندار طالب علم وغیرہ۔

انٹرویو میں کئی ذاتی قسم کے سوالات کا بھی جواب مل جاتا ہے جن کا جواب دہندہ تحریری طورنہیں دینا چاہتا۔

 انٹرویو کے ذریعے تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اگر ایک سوال کا جواب تسلی بخش نہ ہوتو اسی سوال کو ایک دوسرے

انداز میں پوچھ کر زیادہ تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 جواب دہندہ کے انداز گفتگو حرکات وسکنات اور چہرے کے تاثرات سے بعض اوقات ایسا مواد مل  جاتا ہے جس کا کسی اور طریقے سے حصول ممکن نہیں ہوتا۔

عام طور پر انٹرویو کے سوالات پہلے سے تیار شدہ ہوتے ہیں اور ہر جواب دہندہ سے وہی سوالات ایک ہی  انداز اور ترتیب سے کئے جاتے ہیں ۔ طریق زیادہ سائنسی ہے اور اس طریق سے حاصل شدہ موادتحقیق  کیلئے زیادہ کار آمد ہوتا ہے۔

انٹرویو میں رابطہ ذہنی

سماجی حالت کو قابل اعتماد بنانے کیلئے انٹرویو کننده  ایک  فنی ترکیب کا بھی استعمال کرتا ہے جس کی تربیت اس کو دی جاتی ہے اور یہ ایسا رابطہ ہے جو دونوں کے درمیان قائم ہو کر انہیں ایک دوسرے کے اعتماد میں باندھتا ہے اس کو ہم رابطہ ذہنی کہتے ہیں ۔ انٹرویو میں معلومات کی اعتمادیت کا انحصار انٹرویو کنندہ کا انٹرویود ہندہ کے ساتھ رابطہ ذہنی پر ہوتا ہے۔ قابل اعتماد موادحاصل کرنے کیلئے انٹرویو کنندہ کو انٹرویو دہندہ کے ساتھ رابطہ ذہنی  قائم کرنا چاہیے۔  دوسرے لفظوں میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ انٹرویو کنندہ کو چاہیے کہ وہ انٹرویو دہندہ کو اپنے اعتماد میں لے اور اس کے ساتھ اس طرح کا قابل اعتماد  تعلق پیدا کرے کہ انٹرویو کے دوران وہ تمام سوالوں کے جواب خوشگوار انداز  اور صحیح  طور پر دینے کیلئے آمادہ ہو جائے اور انٹرویود ہندہ اس پر پورا اعتماد اور یقین رکھے کہ فراہم کردہ معلومات نہ تو اس کیخلاف استعمال کی جائیں گی اور نہ ہی انہیں منظر عام پر لایا جائے گا۔ اگر دونوں کے درمیان اعتمادیت کی فضا پیدا نہ ہو سکے تو معلومات میں اعتمادیت کا پہلو نہیں رہتا  تحقیق کے نتائج  کو متاثر کرتا ہے۔ رابطہ ذہنی پیدا کرنے کیلئے انٹرویو کنندہ کو چاہیے کہ وہ انٹرویود ہندو پر یہ واضح کرے کہ تحقیق قطعاً اس کیخلاف استعمال نہیں کی  جائے گی اور یقین کم از کم محقق اور معاشرے کیلئے مفید ہو۔

 رابطہ ذہنی کیلئے چند اہم اصول /معلومات کی اعتمادیت

سب سے پہلے جواب دہندہ کوتحقیقات کے مقصد پر قائل کرنا چاہیے۔

جواب دہندہ کی طبیعت کیخلاف کوئی بات نہ کی جائے۔

جواب دہندہ سے ایسا وقت لیا جائے جس میں وہ فارغ ہو۔

 جواب دہندہ کو مائل کرنے کیلئے اس کے ساتھ خندہ پیشانی سے بات کی جائے۔

جواب دہندہ کی مصروفیات کا بھی خیال رکھا جائے۔

جواب دہندہ کے مزاج کا بھی بہت عمل دخل ہوتا ہے لہذا اس کے مزاج کا خیال رکھا جائے ۔

جواب دہندہ سے کوئی بحث نہ کی جائے۔

 جہاں تک ہو سکے جواب دہندہ کے جواب پرتنقید سے اجتناب کیا جائے۔

 ان ہدایات پراگرعمل کیا جائے تو انٹرویو کننده اور انٹریود ہندہ کے درمیان قابل یقین رابط ذہنی پیدا ہوسکتا ہے اور امید کی جاسکتی ہے اس کی ساری صورت میں درست معلومات حاصل ہوں گی۔

Back to top button