Newsاردو نیوز

حضرت محمد کی حیات مقدسہ ہمارے لئے کھلی کتاب کی صورت ہے۔مریم کھوکھر

سرکار دو عالم کی آمد اور انکی تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں ایک عظیم انقلاب برپا ہو گیا۔معروف ثناخواں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف و نوجوان ثناخواں مریم کھوکھر نے کہا کہ اللہ تبارک تعالی نے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کیلئے آخری کامل رہنما اور معلم بنا کر بھیجا۔ سرکار دو عالم کی آمد اور ان کی تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں ایک عظیم انقلاب برپا ہو گیا جناب رحمت اللعالمین کی آمد کی بدولت الہیات و عقائد ،عبادات و معاملات، انفرادی، گھریلوں، اور اجتماعی زندگی، اخلاقیات، معاشیات اور سیاسیات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب اور خوشگوار تبدیلی رونما ہوئی۔

پاکستان کی معروف و نوجوان ثناخواں مریم کھوکھر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سرکار عالم حضرت محمد کی حیات مقدسہ ہمارے لئے کھلی کتاب کی صورت ہے، جو امانت و دیانت، سادگی، منصف مزاجی، رحمت وعفوودرگزر، تحمل و بردباری، ایثار و قربانی، سچائی افراد سے عمدہ سلوک، سخاوت، شجاعت، انکسار و تواضع عہد کی پابندی، باہمی معاملات میں عمدگی، یتامی، بیوگان، ناداروں اور محتاجوں کی امداد اور ان سے ہمدردی کی مثالوں سے بھری پڑی ہے اور روزمرہ کے معاملات میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔

ریاستی امور کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں، اپنی سوچ اور ردیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہوں تا کہ وطن عزیز میں ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے کیونکہ آج بھی فلاح انسانیت کا دارومدار سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں محسن انسانیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء کرے اور وطن عزیز پاکستان کو حقیقی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔آمین

The holy life of Prophet Muhammad (PBUH) is an open book for us. Maryam Khokhar

The arrival of Sarkar Do Aalam and his teachings brought about a great revolution in every aspect of human life.

ISLAMABAD ( Special Representative ) – According to a Global Times media report, Maryam Khokhar, a well-known and young critic of Pakistan, said that Allah Almighty sent the Holy Prophet Muhammad (PBUH) as the last perfect guide and teacher for all humanity. Government The advent of the two worlds and their teachings brought about a great revolution in every aspect of human life. Successful and pleasant changes took place in every sphere of life including.

In a press statement with International Global Times Media, Maryam Khokhar, a well-known and young Sanakhan of Pakistan, said that the holy life of the government of Hazrat Muhammad is an open book for us, which is honesty, simplicity, fairness, mercy and forgiveness. It is full of examples of tolerance, self-sacrifice, truthfulness, generosity, courage, humility, obedience to the covenant, excellence in mutual affairs, helping the orphans, the destitute, the needy and the compassionate, and Guides us in our daily lives.

In order to shape state affairs in the style of the state of Madinah, it is necessary for all of us to prioritize religious, national and collective interests, to bring about a positive change in our thinking and attitudes. For this, it is necessary that we follow the teachings of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) in accordance with his spirit, so that a welfare society may be established in the beloved homeland, because even today the welfare of humanity depends on the teachings of And the standard is in practicing beauty

He further said that we pray to God Almighty to grant us the strength to follow the good example of the benefactor of humanity, the Holy Prophet (PBUH) and lead our dear country Pakistan on the path of real progress and prosperity. Amen.

Back to top button