سانگلاہل: ضلع بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے 129سیل پوائنٹس پر قائم کئے گئے،میاں رفیق احسن

تحصیل ننکانہ میں 89، شاہکوٹ میں 26 جبکہ سانگلا ہل میں 14پوائنٹس بنائے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو آٹے کی مفت فراہمی کیلئے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں 129سیل پوائنٹس قائم کردئیے گئے ہیں،تحصیل ننکانہ میں 89، تحصیل شاہکوٹ میں 26 جبکہ تحصیل سانگلا ہل میں 14پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،جہاں شناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کرکے مستحق افراد کو آٹا فراہم کیا جارہاہے، اسسٹنٹ کمشنر ز کی سربراہی مستحق گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے،
مفت آٹا ضلع کے یوٹیلیٹی اسٹورز،رجسٹرڈدوکانوں اور ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوگا،مفت آٹاحاصل کرنے کیلئے مستحق افراد اپنے موبائل سے ATA سپیس اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر میں قائم کیے گئے مختلف سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا،
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مفت آٹے کے پوائنٹس پر صفائی ستھرائی،بیٹھنے کے انتظامات،عملہ کی حاضری سمیت آٹے کی ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات کو مزید بہترکرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج سے ضلع ننکانہ کے 2لاکھ 7ہزار سے زائد مستحق گھرانے مستفید ہونگے جن کی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے تینوں تحصیلوں میں 05جگہوں پر آٹے کے ٹرک کھڑے ہونگے, جن میں سے تحصیل ننکانہ نزد گولڈن ہوٹل، غلہ منڈی واربرٹن اور غلہ منڈی موڑکھنڈا جبکہ چلڈرن پارک شاہکوٹ اور سبزی منڈی سانگلا ہل میں بھی ٹرکوں کے ذریعے عوام کو مف آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔