سانگلہ ہل!مافیا جیت گیا!سوئی گیس کی مصنوعی بندش سے گھروں کے چولہے بند ہو گئے

سوئی گیس اہلکاروں کی ڈیلرز اور فیکٹری مالکان سے ملی بھگت،حکام منتھلیاں لے کر خاموش
سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)مافیا جیت گیا!سوئی گیس کی مصنوعی بندش سے گھروں کے چولہے بند ہو گئیشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی مصنوعی بندش سے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں بنک سکول کالجز اور ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے سوئی گیس کے اہلکار مقامی ڈیلرز اور فیکٹری مالکان سے ملی بھگت کرکے جان بوجھ کر صبح اور شام کے اوقات میں گیس کو بند کر دیتے ہیں سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
سوئی گیس کی مصنوعی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی اور کوئلہ کے دوکاندار بھی من مانیاں کرنے لگے ہیں،سوئی گیس کے اعلی حکام منتھلیوں کے بل بوتے خاموش تماشائی کا کردار اداکرہے ہیں شہریوں نے سوئی گیس کی مصنوعی بندش کرنے والے اہلکاروں اور مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں
One Comment