اردو نیوزحادثاتعلاقائی خبریں

سانگلاہل:چک نمبر47بل میں قانونگو (ر) چوہدری خالد محمود باجوہ کے مویشیوں کو رات کے وقت زہر دیدیا گیا

سانگلاہل:چک نمبر47بل میں قانونگو (ر) چوہدری خالد محمود باجوہ کے مویشیوں کو رات کے وقت زہر دیدیا گیا

30لاکھ روپے سے زائد کی 6عدد بھینس اور2بچھڑے ہلاک ہوگئے،عوامی حلقوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی
خالد باجوہ نے پوسٹمارٹم کیلئے ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ سے رابطہ کیا تو ہسپتال کی انتظامیہ نے رویتی بے حسی کا مظاہرہ کیا
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر47بل میں قانونگو (ر) چوہدری خالد محمود باجوہ کے مویشیوں کو رات کے وقت زہر دیدیا گیا، جس سے30لاکھ روپے سے زائد کی 6عدد بھینس اور2بچھڑے ہلاک ہوگئے،چوہدری خالد محمود باجوہ نے ہلاک ہونے والے مویشیوں کے پوسٹمارٹم کیلئے ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ سے رابطہ کیا تو ہسپتال کی انتظامیہ نے رویتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور چک نمبر47بل میں آنے کی زحمت گوارا نہ کی،بتایا گیا ہے کہ چوہدری خالد محمود باجوہ کا ملازم حویلی میں مویشی باندھ کر کھانا کھانے گھر چلا گیا،اسی دوران کسی نے مویشیوں کو زہر دے دیا،مویشی زہر سے تڑپ ترُ پ کر مر گئے،حلقہ بھر میں خبر پھیلی تو عوامی حلقوں نے مویشیوں کو زہر دینے کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ جانور وں کو پلاک کرنے والے عناصر کا سراغ لگا کر کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button