اردو نیوزسیاسی خبر

حکومت ہوائی فائرنگ پر پابندی کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔صفدر خان باغی

فائرنگ ایک بری لعنت ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے موسم سرما میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچھلے کئی روز سے خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ میں ہوائی فائرنگ عروج پر ہے بالخصوص ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات پر ہوائی فائرنگ کے باعث معصوم و مظلوم شہری زخمی یا اکثر اوقات معصوم شہری ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر اپنی قیمتی زندگی سے جان کی بازی ہارنے جاتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کی زندگیاں ہوائی فائرنگ کے باعث خطرہ میں پڑی ہوئی ہیں۔

صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جآ انصاری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے باقائدہ کریک ڈاؤن کیا جائے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور جمعہ کے خطبہ میں پولیس اسٹیشن انچارج دوران خطبہ عوام الناس کو ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی سختی سے تلقین کریں۔اور ہوائی فائرنگ میں علاقہ مشران بازاروں کے صدور سابقہ منتخب نمائندوں اور پی ایل سی ممبرز کو اعتماد میں لے کر ہوائی فائرنگ پر پابندی کے لئے کمپین کا آغاز فلفور کیا جائے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے کرکٹ میچ جیتنے یا شادی بیاہ خوشی میں بے دریغ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائیں اور اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو لائسنس منسوخ کئیے جائیں۔

صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پیچھلے چند ہفتوں سے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ میں بے تیغ ہوائی فائرنگ کے باعث بے شمار معصوم شہری زخمی اور اور اپنی قمری جانوں سے ہاتھ دھونا پڑھا ۔انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ شہر پشاور میں قانون نافظ کرنے والوں اداروں اور بالخصوص پولیس انتظامیہ کی خاموشی انتہائی افسوناک ہےعام شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان تو ہے لیکن شدید ہوائی فائرنگ کی وجہ سے بھی بے پریشان ہے اگر سٹی کیپٹل پولیس پشاور بروقت ہوائی فائرنگ کرنے کے خلاف کاروائی میں ناکام رہی تو موسم سرما عام شہریوں کیلئے باعث زحمت ہوگی ہوائی فائرنگ ایک بری لعنت ہے جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے لیکن ہوائی فائرنگ پر پولیس انتظامیہ کی گرفت کمزور اس بھی زیادہ خطرناک اور قابل آفسوناک عمل ہے۔

Back to top button