اردو نیوزکھیل

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

کراچی : پی ایس ایل سیون میں آج ایک ہی میچ شیڈول ہے، سنسنی خیز مقابلوں کے بعد شکست سے دوچار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ بہار کے آٹھویں روز گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے مابین میچ کا بگل شام ساڑھے سات بجے بجے گا، اس سے پہلے ایونٹ کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اپنی دھاک خوب بٹھائی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو اعصاب شکن مقابلے میں دھول چٹائی۔

پی ایس ایل سیون کی نمبر ون ٹیم سے اپنے آخری دونوں میچز میں شکست سے دوچار ٹیمیں جیت کا عزم لیے اِن ایکشن ہوں گی۔ تیاریاں مکمل ، پلان بھی فائنل کر لیے گئے۔

سرفراز الیون کے سپر سٹار شاہد آفریدی سپر فِٹ ہو گئے، انہیں نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب شاداب خان بھی اپنی اور ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی سے کامیابی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button