اردو نیوز

لاہور کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی : فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، پہلے نمبر پر قازقستان کا شہر نور سلطان اور دوسرے نمبر پر ڈھاکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس نے دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست جاری کردی، جس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ہواؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 189 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کاکہنا ہے کہ قازقستان کا شہر نور سلطان آلودگی کے اعتبار سے پہلے اور ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے۔ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات اور پنجاب نے آج کاائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 136، ٹاؤن شپ سیکٹرٹو میں ائیرکوالٹی انڈیکس 95 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں ائیرکوالٹی انڈیکس 209، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 172 رہا۔

شہروں کے لحاظ سے رحیم یار خان میں ائیرکوالٹی انڈیکس 100، فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 140 اور راولپنڈی میں ائیرکوالٹی انڈیکس 94 ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button