اردو نیوزجرم و سزا

شہرقائد ڈاکو سونے کے تاجر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے چھین کر فرار

کراچی : داؤد پوتہ روڈ پر سونے کے تاجر سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کیخالف کارروائی کا آغاز کردیا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب سونے کے تاجر ابوبکر سے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ تاجر ابوبکر نے پولیس کو بتایا کہ میں صدر میں زیورات فروخت کرکے رقم سوٹ کیس میں لے کر دوست کے ساتھ نکلا اور رکشے میں کینٹ اسٹیشن روانہ ہوا۔ ایف آئی کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے انڈر پاس پر رکشہ روکنے کی کوشش کی، ملزمان کے روکنے کی کوشش پر رکشہ الٹ گیا اور ہم زخمی ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد مسلح ملزمان سوٹ کیس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں، گلیاں اور گھر کوئی مقام محفوظ نہیں ہے، پولیس کی ناقص حکمت عملی سے شہریوں کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق شہریوں کا سندھ پولیس پر اعتبار ختم ہورہا ہے، جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کی وارداتوں پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button