Newsاردو نیوز

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد : ملک میں گذشتہ ماہ (اکتوبر) کے دوران مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پرشرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جب کہ ستمبر میں یہ شرح 9 فیصد تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17 اعشاریہ 9 فیصد، سبزیاں 15 اعشاریہ 2 فیصد اورگندم 7 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد اور 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد، گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔

 

Inflation Hit an all-time High in October

ISLAMABAD: Inflation in the country during the last month (October) has been at the highest level of the current financial year at 9.2 percent as against 9 percent in September.

The monthly report on inflation released by the Federal Bureau of Statistics states that the rate of inflation in October 2021 was 9.2 percent, while in September it was 9 percent. According to the data, poultry prices in cities rose by 17.9 per cent, vegetables by 15.2 per cent and wheat by 7.2 per cent in October as compared to September.

According to the statistics agency, in October 2021, inflation in cities was 9.6% and 8.7%. In October, vegetables became costlier by 15% and ghee by 43% on a monthly basis. In October, cooking oil became costlier by 40% and chicken by 35%, wheat by 13% and fruits by 16%.

Back to top button