
پنوعاقل(رپورٹ ایم مراد عباسی) غريب آباد کچا ریلوے پھاٹک کے قریب قائم پبلک ہیلتھ ڈرینیج اسکیم کے ڈسپوزل ٹرانسفارمرز سے مقرر کرپٹ ملازم نے رشوت کے عیوض بجلی کے کنیکشن دینے کا انکشاف، حکومت پاکستان کو لاکھوں کا نقصان، اعلی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پنوعاقل غريب آباد کچا ریلوے پھاٹک کے قریب قائم پبلک ہیلتھ ڈرینیج اسکیم ڈسپوزل پر مقرر کرپٹ ملازم غلام نبی منگی نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ پنوعاقل کی آشیرباد ملی بھگت سے اہل علائقہ میں موجود اپنے قریبی رشتیداروں اور عام لوگوں کو رشوت کے عیوض بجلی کے ڈائریکٹ کنیکشن دے دیئے ہیں جس سے حکومت پاکستان کے قومی خزانے کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے
یاد رہے کہ ایسی شکایات چند ماہ قبل میڈیا کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر پنوعاقل مولا داد درانی کی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ کرپٹ ملازم نے معافی مانگ کر جان چھڑا لی تھی مذکورہ علائقہ کے مکینوں نے انجینئر پبلک ہیلتھ ڈرینیج سکھر، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کرپٹ ملازم کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے.
One Comment