Newsاردو نیوزقومی خبریں

پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈز کے ذریعے علاج کی سہولت حاصل ہوگی : چوہدری فواد حسین

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈز کے ذریعے دس لاکھ روپے تک علاج کرانے کی سہولت حاصل ہوگی، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان ہر سال دس لاکھ روپے تک صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام پنجاب میں ان شاء اللہ دسمبر سے شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب میں صحت کارڈز مل جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ عوام اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی اب عوام کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

Every family in Punjab will get treatment facility through health cards: Chaudhry Fawad Hussain

ISLAMABAD: Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain has said that every family in Punjab will be able to get treatment up to Rs 1 million through health cards, health, education and four basic necessities like flour, sugar, pulses and ghee. But the country cannot move forward without fundamental political reforms. He said this in a tweet on Friday.

The Federal Minister for Information said that after Khyber Pakhtunkhwa, every family in Punjab will now be able to get up to Rs. 1 million every year through health card. Will

Chaudhry Fawad Hussain said that health, education and four basic necessities like flour, sugar, pulses and ghee are bringing great relief. He said that health card program in Punjab will start from December and health cards will be available in the whole of Punjab by March.

The Federal Minister for Information said that the people will be able to use the health card in any doctor or hospital of their choice. Not only government but also private doctors and hospitals will now be available for the treatment of the people free of cost.

Back to top button