Homeopathic

ایسڈ فاس کی منہ ، دانت، حلق زبان، معدہ اور پیٹ ، پاخانہ وپیشاب کی علامات

منہ، دانت، حلق اورزبان

ہقنٹ خشک کٹے پھٹے، مسوڑھوں سے خون نکلتاہو، دانتوں سے مسوڑھے الگ ہو جائیں ، زبان پھولی ہوئی ہو، خشک ، منہ میں لیس دار جھاگ اور رال، دانت جیسے سردہوں، مریض رات کو غیرارادی طورپرزبان کاٹ لیتاہو زبان اور حلق خشک لیکن پیاس ندارد۔

معدہ اورپیٹ

رس دار چیزیں کھانے کی خواہش ، منہ میں ترش پانی آتاہو، جی متلاتاہو، ایسی تکالیف جوترش اشیاء کے کھانے پینے سے لاحق ہوں، جیسے معدہ میں بوجھل پن، اس کے ساتھ کھاناکھانے کے بعد غنودگی محسوس ہونا، ٹھنڈا دودھ پینے کی خواہش، پیٹ میں رسیح کااجتماع خمیر بنتاہو۔تلی بڑھی ہوئی ہو، ناف کے اردگرددرداورگڑگڑاہٹ ، جگرکے حصہ میں بوجھل پن۔

پاخانہ وپیشاب

دست پتلا پانی کا سااور کثیرمقدارمیں آئے اوردردکے بغیرآئے لیکن اس سے کمزوری نہ ہو۔ پاخانہ ازخود نکل جائے، ہو بکثرت خارج دبلے پتلے نوجوانوں اور ٹیڑھی ہڈیوں والے مریض کے دست ، پیشاب باربارہوااور زیادہ مقدارمیں ہو، پانی جیسادودھیا، شکرآتی ہو، پیشاب کرنے سے پہلے بے قراری ہواور بعدمیں جلن ہو، رات کو بار بارپیشاب آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button