Homeopathic

ایسڈ فاس کی سرآنکھوں ، کان اور ناک کی علامات

سر،  سر بھاری ہو، مریض بے چین ہو، کن پٹیوں میں درد، جیسے انہیں کچلا جا رہاہے۔ سر کی حرکت سے اور آوازسے تکلیف بڑھتی ہے۔ کچلے جانے کی طرف کا درد،چندیاپر دباؤ کا احساس بال وقت سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں یا گرنے لگتے ہیں۔ جماع اوردماغی محنت کے بعدآنکھوں کی تھکن کے باعث سردردہوتاہے، شام کو کھڑاہونے پراورچلتے وقت سرچکراتاہے بال باریک ہوجائیں اور سفیدہونے لگیں ۔

آنکھیں

آنکھیں متورم ہوں ، اوپرکے پپوٹے پر گھوہانجنی، چمک دار چیز کی طرف دیکھنے سے چسکا چوند، پپوٹے اندرکی طرف سردمعلوم ہوں، آنکھوں کے اندگردنیلاحلقہ، مشت زنی کے بعد بینائی کی کمزوری۔

کان

کانوں میں گنگناہٹ محسوس ہو، شوربرداشت نہ ہوسکے۔

ناک

نکسیر چلتی ہو، مریض ناک کر کریدتارہے، ناک میں کھجلی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button