Homeopathic

ایسڈ فاس کی دماغی علامات

ایسڈ فاس

مریض بالکل لاپرواہو۔ گفتگوکرنے کو جی نہ چاہے،خاموشی اور غمگین، سرسام، غنودگی اورغفلت ، آئندہ کے لئے تشویش۔

بہت زیادہ رنج والم کے بعدچندیامیں شدیددرد، ایسا محسوس ہوکہ بھیجاکچلا گیاہے، سرپربوجھل پن، نشہ سا معلوم ہو،دردِ سر کے باعث مجبوراً لیٹناپرے، جس میں خفیف سی حرکت سے یا شوروغل سے زیادتی ہوجائے۔

نسیان ہو، حافظہ کمزورہو،مریض لاتعلق ہو، پست ہمت ہو، ذہنی یکسوئی کافقدان، اپنے خیالات ظاہرکرنے کے لیے مناسب الفاظ تلاش کرنے میں دشواری محسوس کرے۔ دوسروں کی بات بمشکل سمجھ پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button